کورونا وائرس کی بدولت دنیا بھر معیشت کو بدترین نقصان پہچ رہا ہے
کورونا وائرس کے حملے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی مر رہے ہیں
کورونا وائرس کے حملے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی مر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سفری سہولتیں فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسیوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے سناٹا چھایا ہوا ہے
شیئرینگ :
کورونا وائرس کے حملے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی مر رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے حملے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ کاروبار بھی مر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سفری سہولتیں فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسیوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے سناٹا چھایا ہوا ہے جبکہ ٹریول ایجنٹس دیوالیہ ہونے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ سفر نہیں کر رہے ہیں اور جنہیں مجبوری میں کرنا پڑرہا ہے، انہیں بھی سفری سہولیات فراہم کرنا دشوار ترین ہے جبکہ مجبور مسافر پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس نےانٹر نیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) سے خصوصی صورتحال پر خصوصی اقدامات کرنے کی سفارش کی جو مسترد کردی گئی۔ ادھر بازاروں ميں بھی خلوت طاری ہے لوگ اپنے گھروں میں بند وہکر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری بازروں میں لوگوں کی آمد و رفت کم ہوگئی ہے۔