مجمع جہانی کے سربراہ کی جانب سے آٰیت اللہ بطحائی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام حمید شھریاری کی جانب سے آیت اللہ بطحائی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام حمید شھریاری کی جانب سے آیت اللہ بطحائی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے
شیئرینگ :
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کی جانب سے آٰیت اللہ بطحائی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیت
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام حمید شھریاری کی جانب سے آیت اللہ بطحائی گلپایگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم بزرگ اور فقیہ مجاھد حضرت آٓیت اللہ سید ھاشم بطحائی گلپایگانی رضوان اللہ تعالی علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی جس نے دل کو مغموم کردیا۔ مرحوم بطحائی گلپایگانی، امام خمینیؒ کے مکتب کے پیرو اور ان کے شاگردوں میں سے تھے اور رہبر انقلاب اسلامی کے مخلص ساتھیوں مں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ آپ نے اپنی تمام عمر دین کی خدمت اور علمی جدوجہد میں صرف کی اور نظام جمہوری اسلامی کی تشکیل میں بھی آپ کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔
ھم اس عظیم نقصان پر مرحوم کے اہل خانہ ، شاگردوں اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں، خداوند مرحوم کو اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔