کورونا وائرس کی ویکسین تیاری میں امریکہ اور جرمنی کے درمیان تنازع
کورونا وائرس کی ویکسین تیاری میں اہم کامیابی ملی ہے تاہم اس سے قبل ہی ویکسین کی ملکیت پر جرمنی اور امریکہ کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا
کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی جرمنی کی دوا ساز کمپنی کے سائنس دانوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خریدنے کی کوشش پر امریکہ اور جرمنی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔
شیئرینگ :
کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی جرمنی کی دوا ساز کمپنی کے سائنس دانوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خریدنے کی کوشش پر امریکہ اور جرمنی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی جرمنی کی دوا ساز کمپنی کے سائنس دانوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خریدنے کی کوشش پر امریکہ اور جرمنی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی کی دوا ساز کمپنی " کیور وی" ‘ کو کورونا وائرس کی ویکسین تیاری میں اہم کامیابی ملی ہے تاہم اس سے قبل ہی ویکسین کی ملکیت پر جرمنی اور امریکہ کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
جرمنی کے اخبار " ویلٹ ام زونٹاگ" نے دعویٰ کیا کہ ویکسین کی تیاری کے دوران ہی امریکی صدر نے جرمن سائنس دانوں سے رابطہ کیا اور ویکسین کے حصول کے لیے بھاری رقم دینے کا لالچ دیا۔ صدر ٹرمپ اس ویکسین کے مالکانہ حقوق کے خواہش مند تھے تاکہ دنیا بھر میں جسے بھی ویکسین کی ضرورت ہو وہ امریکہ سے خریدے۔
ادھر جرمن دوا ساز کمپنی ’کیور ویک‘ کے سائنس دانوں نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے امریکی صدر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے اس سے متعلق اپنی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ سائنس دانوں کے انکشاف کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔