عوام گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے مقابلے میں ہماری مدد کرے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ نے بھی وزارت صحت اور ملک کے دیگر اداروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا آغاز کررکھا ہے عوام کو اس جنگ میں گھروں میں رہ کر ہماری مدد کرنی چاہیے
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ نے بھی وزارت صحت اور ملک کے دیگر اداروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا آغاز کررکھا ہے عوام کو اس جنگ میں گھروں میں رہ کر ہماری مدد کرنی چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ نے بھی وزارت صحت اور ملک کے دیگر اداروں کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا آغاز کررکھا ہے عوام کو اس جنگ میں ہماری مدد گھروں میں رہ کر کرنی چاہیے۔
میجر جنرل سلامی نے موجودہ شرائط میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات اور دستورات کو بہت ہی آرام بخش ، نجات بخش اور عظیم نعمت قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے اعلان کے آغاز سے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم سے میدان میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف وزارت صحت، میڈيکل عملہ اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر جنگ لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے عوام کی زندگی اہم ہے اور اس جنگ میں عوام اپنے گھروں میں رہ کر ہمارا تعاون کریں تاکہ ہم کورونا وائرس کو عوام کے تعاون کے ساتھ شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے کام کا آغاز قم سے ہوا جہاں علی بن ابی طالب اسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کو دیکھنے کے لئے کامکار اور فرقانی اسپتالوں کے ساتھ منسلک کردیا گیا اور قم میں سپاہ نے ایک موبائل اسپتال بھی قائم کیا اور دوسرے صوبوں میں بھی سپاہ عوام کو خدمات بہم پہنچانے کے سلسلے میں مشغول ہے۔
جنرل سلامی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ موجودہ شرائط میں سفر نہ کریں اور گھر میں رہ کر کورونا وائرس کامقابلہ کرنے میں ہمیں تعاون فراہم کریں۔