تاریخ شائع کریں2020 17 March گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 455380

مائک پامپئو کوورنا وائرس کے پیھلاو کے الزام پر برھم ہوگئے

امریکی وزیر خارجہ مائک پامپئو نے چینی حکام کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپئو نے پیر کے روز چینی حکام سے فون پر بات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا معاملے میں امریکہ کو قصوروار ٹھہرانے کا سلسلہ بند کریں
مائک پامپئو کوورنا وائرس کے پیھلاو کے الزام پر برھم ہوگئے
امریکی وزیر خارجہ مائک پامپئو نے چینی حکام کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپئو نے پیر کے روز چینی حکام سے فون پر بات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا معاملے میں امریکہ کو قصوروار ٹھہرانے کا سلسلہ بند کریں۔
امریکہ کا یہ اعتراض ایسے میں سامنے آرہا ہے کہ وہ ایران اور وینزوئلا جیسے ممالک تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی امداد نہیں پہنچنے دے رہا۔
چین کے ترجمان وزارت خارجہ ژاؤ لی جی آن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکی فوج کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہو سکتی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کورونا وائرس کے سلسلے میں صداقت سے کام نہیں لے رہا ہے اور اسے بیجنگ کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ دسمبر دوہزارانیس میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevn8e7jh8nxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ