تاریخ شائع کریں2020 17 March گھنٹہ 13:38
خبر کا کوڈ : 455381

کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی کو خطرہ لاحق ہے

برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔
کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔ گارجیئن کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینیئر حکام کو دی گئی ایک خفیہ بریفینگ میں انکشاف کیا گیا ہے
کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی کو خطرہ لاحق ہے
برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخـبار گارجیئن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔ گارجیئن کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینیئر حکام کو دی گئی ایک خفیہ بریفینگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں2021 تک وبا کے جاری رہنے کی صورت میں کورونا وائرس برطانیہ کی 80 فی صد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسے ملنے والی دستاویز کے مطابق وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ یہ وبا آئندہ 12 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ برطانیہ میں کورونا کی روک تھام کے لیے قومی حکمت عملی کی تیاری میں شریک این ایچ ایس کے سنییئر اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اگر وائرس نے 80 فیصد آبادی کو لپیٹ میں لے لیا تو مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfctdjyw6dtma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ