تاریخ شائع کریں2020 18 March گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 455528

صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو کورونا کے سبب گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ تمام شہری کم از کم 15دن کیلئے اپنی نقل وحرکت سختی سے محدود کریں اورجتنا ممکن ہوسکے سماجی رابطوں میں کمی لائیں
صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو کورونا کے سبب گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ تمام شہری کم از کم 15دن کیلئے اپنی نقل وحرکت سختی سے محدود کریں اورجتنا ممکن ہوسکے سماجی رابطوں میں کمی لائیں، میکرون نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے اپنی بیرونی سرحدیں آئندہ ایک ماہ تک بند کرنے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مالی پریشانی کے شکار شہریوں کو ٹیکسز کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائیگی جبکہ مشکلات کا شکار درمیانے درجے اور چھوٹی کمپنیوں کے یوٹیلیٹی بلز اور کرایوں کو بھی معطل کیا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirwa5vt1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ