تاریخ شائع کریں2020 18 March گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 455539

وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کے تمام صحافیوں چین سے نکالنے کا حکم

چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے تمام صحافی آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔
تمام امریکی صحافی جو اس وقت چین میں موجود ہیں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کررہے ہیں، وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں
وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کے تمام صحافیوں چین سے نکالنے کا حکم
چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے تمام صحافی آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے تمام صحافی آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں ۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے وہ تمام امریکی صحافی جو اس وقت چین میں موجود ہیں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کررہے ہیں، وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔چینی حکومت نے ان اخبارات کے علاوہ وائس آف امریکہ اور ٹائم میگزین سے یہ بتانے کا مطالبہ کیا ہے کہ آخر ان کے چینی بیورو آفسز میں کیا چل رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 مارچ کے روز امریکہ میں چین کی پانچ سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں کام کرنے والے چینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 100 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ چینی اقدام اسی کا ردِعمل قرار دیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaemnyo49nmm1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ