امریکہ چین اور ایران کے خلاف پروپگنڈا کرنے کے بجائے کورونا وائرس کے پھلاو سے متعلق جواب دے
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ حقائق سے فرار اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا امریکا کی پرانی عادت ہے تاکہ وہ اپنے مجرمانہ اقدامات کا جواب دینے سے بچ سکے
شیئرینگ :
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ حقائق سے فرار اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا امریکا کی پرانی عادت ہے تاکہ وہ اپنے مجرمانہ اقدامات کا جواب دینے سے بچ سکے ۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ امریکی حکام ایران اور چین پر جھوٹے الزام لگانے کے بجائے کورونا کو بنانے اور اس کو پوری دنیا میں پھیلانے کے تعلق سے امریکی کردار کے بارے میں عالمی مطالبات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ جواب دیں کہ ایرانی عوام کے خلاف واشنگٹن کی ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کا کیا جواز ہے-
امریکی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے کورونا وائرس کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے - میڈیا ذرائع کے مطابق مائک پامپئو نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ملک میں کورونا پر قابو پانے کے لئے امریکا میں ناقص حکومتی انتظامات کے بارے میں سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور اسکے بجائے ایران اور چین پر یہ الزام لگایا کہ وہ کورونا کے بارے میں دنیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
اس درمیان ایران میں بین الپارلیمانی یونین کے پارلیمانی گروہ کے جنرل سکریٹری محمد جواد جمالی نے انٹرپارلیمنٹری یونین کے جنرل سکریٹری سے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے طبی آلات اور دواؤں پر عائد پابندیوں کو جلد سے جلد ختم کرانے کی کوشش کریں تاکہ کورونا وائرس کا تیزی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے انٹرپارلیمنٹری یونین کے جنرل سکریٹری مارٹین چانگانگ کے نام ایک پیغام میں پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیل جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملے پر سنجیدگی سے کام نہ کیا گیا تو پوری انسانیت کے لئے ناقابل تلافی اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ان معاشروں کو اس سے سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا جو کورونا وائرس کا شکار ہیں - ایرانی پارلیمنٹری گروپ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دواؤں اور طبی آلات پر پابندی کی وجہ سے اس بیماری پر قابو پانے میں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ ا مریکا کی اس ظالمانہ پابندی نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے تعلق سے پورے خطے کی کوششوں کو مشکلات سے دچار کردیا ہے۔