حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی بے حرمتی کی مذمت
حوزہ علمیہ قم کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی بے حرمتی کیے جانے پر مذمتی بیان صادر کیا گیا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی بے حرمتی کیے جانے پر مذمتی بیان صادر کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی بے حرمتی کی مذمت
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، حوزہ علمیہ قم کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی بے حرمتی کیے جانے پر مذمتی بیان صادر کیا گیا ہے۔ جس میں کچھ کج فھم اور بے شعور افراد کی جانب سے حرم مطھر کی بے حرمتی پر بزرگان اور مراجعین کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔
اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ " اس وقت کورونا وائرس کی وباء نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا یے اور اس کی روک تھام کے لیے ضروری تدابیر اختیار کیے جانی کی ضرورت ہے۔ کسی بھی صورتحال میں اس مہلک وائرس کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ مومنین کی جان کے تحفظ کے لیے حرم مطھر کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ لیکن کچھ کج فھم اور غیر سنجیدہ افراد نے اس احتیاطی تدبیر کو اپنے فتنہ انگیزی کا ذریعہ بنایا اور مومنین کے ذھنوں میں وسوسے ایجاد کرکے ہنگامہ آرائی کرنے ک کوشش کی ہے۔
دعا ہے کہ ان ماہ ھای مبارک رجب ، شعبان اور رمضان میں پروردگار عالم مومنین کو ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے اور فتنہ انگیزوں کے شر سے بھی ملک اسلام و ایران کو امان عنایت فرمائے۔