ایرانی قوم امریکی پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے وحشیانہ قتل کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے وحشیانہ قتل کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی کے وحشیانہ قتل کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا۔ ایرانی قوم امریکی پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف کمر شکن اقتصادی پابندیا عائد کیں لیکن وہ اقتصادی میدان میں ایرانی قوم کی کمر خم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ گذشتہ سال ہم نے ملک کا انتظام تیل کے بغیر چلایا ہے اور ہم اس میں کامیاب رہے ہیں ہم نے امریکہ کو اس کے اہداف میں ناکام بنادیا ہے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ کم درآمد افراد کے لئے معاشی پیکیج کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہےگا۔
صدر روحانی نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے جوابی اور سخت حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عین الاسد پر ایرانی جوابی حملے کو کبھی فراموش نہیں کرےگا۔ ہم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے سلسلے میں سخت انتقام کا آغاز عین الاسد سے کیا اور خطے سے امریکی فوج کے مکمل انخلا تک سخت انتقام کا سلسلہ جاری رہےگا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلام کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے ہم نے امریکہ کے فوجی ايئر بیس عین الاسد پر میزائلوں سے جوابی حملہ کرکے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی ناکامی کا اعلان کیا۔ ہم نے گذشتہ سال اہم تعمیراتی اور ترقیاتی پراجیکٹوں کو پایہ تکیمل تک پہنچا کے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو خاک میں ملادیا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قوم کو بروقت آگاہ کیا اور قوم کی ہمراہی کے ساتھ امریکہ کی طرح کورونا کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
صدر حسن روحانی نے قم میں حضرت معصومہ (س) ، مشہد میں حرم رضوی ، شیراز میں حرم امامزادہ شاہچراغ اور تہران میں حرم شاہ عبدالعظیم حسنی کو بند کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اہلبیت علیھم السلام کے حکم کے مطابق عمل کیا ، آئمہ معصومین (ع) اور حرم ہائے اہلبیت کی زیارت مستحب ہے لیکن اہلبیت (ع) کے حکم کے مطابق اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت واجب ہے۔ ہم نے عوام کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر ان مقدس مقامات کو بند کیا ہے ہمارے لئے یہ فیصلہ مشکل تھا لیکن عوام کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر اہلبیت کی رضا اور خوشنودی کے لئے ایسا کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے عوام پر زوردیا کہ وہ گھروں میں رہ کر کورونا کا مقابلہ کرنے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی مدد کریں۔