عراق کو کسی بھی صورت میں بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے
عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کی جانب سے حالیہ صورتحال سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو کسی صور میں بحران کی جانب نہیں جانے دیں گے۔
عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کی جانب سے حالیہ صورتحال سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو کسی صور میں بحران کی جانب نہیں جانے دیں گے۔
شیئرینگ :
عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کی جانب سے حالیہ صورتحال سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو کسی صور میں بحران کی جانب نہیں جانے دیں گے۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
بغداد میں عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں واقع بسمایہ نامی فوجی اڈے پر دو راکٹ لگے ہیں۔
بیان میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ اس فوجی اڈے کے ایک حصے کو امریکی فوج استعمال کرتی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز عراق کے معروف التاجی بیس پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی سمیت تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری عصبۃ الثائرین نامی گروپ نے قبول کی ہے جس کا نام اس سے پہلے کبھی عراقی میڈیا میں نہیں آیا۔ اس گروپ نے عراق میں امریکہ کے دیگر فوجی اڈوں پر بھی ایسے ہی حملوں کی دھمکی دی ہے۔
عراق میں امریکی دہشتگرد ایسے وقت میں موجود ہیں جب اس ملک کی پارلیمنٹ نے دوماہ قبل ایک قرارداد کے ذریعے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...