کورونا وائرس نے اٹلی میں ابتک 2800 افراد کو ہلاک کرڈالا
اٹلی کی حکومت نے کل رات کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک 2978 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اٹلی کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، گھمبیر ہوتی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے جبکہ بیڈ کم پڑ گئے ہیں
شیئرینگ :
اٹلی کی حکومت نے کل رات کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک 2978 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، گھمبیر ہوتی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے جبکہ بیڈ کم پڑ گئے ہیں اور خوفناک کورونا وائرس (کووڈ- 19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
کل رات تک اس وائرس کے 4207 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35713 ہو گئی ہے۔ سویلین محکمہ دفاع کی جانب سے تازہ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 2978 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً 3000 مریض اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔
دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...