تاریخ شائع کریں2020 19 March گھنٹہ 13:31
خبر کا کوڈ : 455640

امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب بن رہی ہیں

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔
امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب بن رہی ہیں
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کے پیش نظر، ایران کے خلاف لگی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ریاست ورمونٹ کے پارلیمانی رکن اور وہاں رواں سال میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدوار برنی سینڈرز نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکومت کو ایران کے خلاف لگی ہر اُس پابندی کو ختم کر دینا چاہئے جس سے ایران میں جاری کورونا وائرس کی روک تھام کے عمل کو نقصان پہنچ رہا ہو۔
برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی پابندیاں ایران میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا سبب نہیں بننی چاہئیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کو منسوخ کر دیئے جانے کی ضرورت پر زور تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سائنس و میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں کے ساتھ ساتھ ادویات اور میڈیکل آلات کی فروخت کے سلسلے میں واشنگٹن کی مشکل ترین شرائط کے باعث ایران کے لئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdok0ozyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ