تاریخ شائع کریں2020 19 March گھنٹہ 13:41
خبر کا کوڈ : 455642

مودی حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی

کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا
ہندوستان میں اپوزیشن رہنما نے کورونا کے تعلق سے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی
مودی حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ کی ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی
ہندوستان میں اپوزیشن رہنما نے کورونا کے تعلق سے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ہندوستان کی خبررساں ایجنسی (یواین آئی) کے مطابق کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ فیصلہ کن اور موثر اقدام کرنے میں حکومت کی نااہلی کی ملک کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بھیانک خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اور جنگی پیمانے پر کارروائی ضروری ہے ورنہ ہندوستان کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے ۔
کانگریس کے رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو اکیاون ہوگئی ہے جن میں پچیس غیر ملکی ہیں اور تین لوگوں کی دہلی، مہاراشٹر اور کرناٹک میں موت بھی ہو چکی ہے ۔
منگل کے روز راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان کو صرف کورونا وائرس کے لیے ہی نہیں بلکہ آنے والی بھیانک معاشی تباہی کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے ۔
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاتھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے عوام کو آئندہ چھ ماہ میں جن مصائب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
https://taghribnews.com/vdcfjtdj0w6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ