تاریخ شائع کریں2020 20 March گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 455785

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کیا جائے

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ایک بار پھر ختم
پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ایک بار پھر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کررہا ہے اور ایسے سخت شرائط میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا فوری طور پر خآتمہ ہونا چاہیے
ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کیا جائے
پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ایک بار پھر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کررہا ہے اور ایسے سخت شرائط میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا فوری طور پر خآتمہ ہونا چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئیٹر بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ایک بار پھر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کررہا ہے اور ایسے سخت شرائط میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا جاری رہنا انسانی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے لہذا امریکہ کو فوری طور پرایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں دنیا اور ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ ان سخت شرائط میں ایران کی مدد کرے اور اس کے خلاف  امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے تاکہ ایران آسانی کے ساتھ اس عالمی وبا کا مقابلہ کرسکے۔ اس سے قبل پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے بھی ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0okyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ