موجودہ حالات میں پابندیوں نے امریکی حکمرانوں دہشت گردانہ نظریات کو آشکار کر دیا ہے
صدر ایران نے امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مدد کی پیشکش کو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کا یہ کہنا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے
شیئرینگ :
صدر ایران نے امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مدد کی پیشکش کو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔
پیر کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں کا یہ کہنا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ کی مسلط کردہ ظالمانہ، غیر قانونی اور دہشت گردانہ پابندیوں نے ایرانی عوام کے لیے لاتعداد مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ واقعی ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے تیل کی فروخت، بینکاری لین دین، دواؤں اور غذائی اشیا نیز خام مال کی ترسیل کے راستے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کر دینا چاہیے۔
صدر ایران نے امریکہ کو ایران اور مغربی ایشیا کے خطے میں دہشت گردی اور جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات نے امریکی حکمرانوں کے غلط اور دہشت گردانہ نظریات کی بنیادوں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام باہمی تعاون، ہم آہنگی اور اتحاد کے ذریعے سخت دور کو کامیابی کے ساتھ عبور کرلیں گے۔