امریکہ کو کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ، ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کردینا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ، ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کردینا چاہیے
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ، ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کردینا چاہیے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ ، ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کردینا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو امریکہ کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین امریکہ کو اپنے عدالتی نظام کے ذریعہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیتےہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر اپنے قوانین کو دیگر ممالک پر مسلط کرنے کے سلسلے میں بہت آگے جاچکا ہےلہذا عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات کو مسترد کردینا چاہیے اور اس کے ظالمانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی، ہمراہی اور حمایت نہیں کرنی چاہیے بلکہ امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کو روکنے کے سلسلے میں شجاعت سے کام لینا چاہیے۔