تاریخ شائع کریں2020 29 March گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 456850

موجودہ صورتحال سے مقابلے کے لیے تمام تر وسائل اور توانائی کو استعمال کیا جائے

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
صدر حسن روحانی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ملک گیر مہم کے حوالے سے وزارت صحت کی مرتب کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
موجودہ صورتحال سے مقابلے کے لیے تمام تر وسائل اور توانائی کو استعمال کیا جائے
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
 اتوار کو صدر حسن روحانی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جاری ملک گیر مہم کے حوالے سے وزارت صحت کی مرتب کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
صدر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک کے بہت سے صوبوں نے کورونا کے بحران کو عبور کر لیا ہے اور صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے یورپ سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے ملنے والی رپورٹوں اور اعداد و شماری کے موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں اس حوالے سے صورتحال کہیں زیادہ بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کوورنا سے ہلاکتوں میں کمی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم اندرونی سطح پر میڈیکل سہولتیں اور آلات کی فراہمی میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ 
 صدر ایران نے پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اور ڈاکٹروں نے ہمیشہ ملک کو سربلند کیا ہے اور مشکل ترین حالات کے باوجود کورونا کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ 
 ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اب کورونا کے بعد کی صورتحال کی تیاری کے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔  انہوں نے عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ کو شروع ہی سے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست قرار دیا۔ 
https://taghribnews.com/vdchm-nkv23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ