امریکہ قتل و غارتگری سے آگے بڑھ کر اقتصادی دہشت گردی کررہا ہے
ٹوئٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا
شیئرینگ :
ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکہ کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے تخریبکاری اور قتل و غارتگری سے آگے بڑھ کر اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ ایران کے صحت کے شعبہ کوبھی نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی کثیر الجہتی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی جنگی جرائم میں شریک ہونے اور اس کی غیرقانونی اور غیر اخلاقی پابندیوں کی پیروی کی روک تھام پر زور دیا۔
انہوں نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی رسائی تک کسی قوم کے حق کو چھین لیا جائے تو وہ دیگر ممالک کے مقابلے میں ایک غیر مساوی پوزیشن میں قرار پاتا ہے۔
ظریف نے کہا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اورغیر انسانی پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔