گلگت بلتستان کے زائرین کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا
حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔
پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ دالبندین (بلوچستان ) سے زائرین کو لیکر اسکردو پہنچا، زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔
شیئرینگ :

انھوں نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا اور گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔
یاد رہے 29 مارچ کو پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا تھا،چودہ ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز،این نائنٹی فائیو ماسک اور حفاظتی لباس شامل تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...