تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 457425

پاکستان میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام پریشان

پاکستان میں کورونا وائرس کا شکارہونے والے افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکارہونے والے افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام پریشان
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکارہونے والے افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا شکارہونے والے افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1072، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔
 ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 40 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ بلوچستان کا ایک مریض شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxu9tnak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ