یمنی فوج اور عوامی فورسز کی جانب سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب
مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب ک فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے
شیئرینگ :
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب ک فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن علی العماد نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد اور یمن کی مستعفی حکومت کے حامی فوجیوں کا مآرب کی مغربی پہڑیوں اور بلندیوں سے مکمل صفایا کردیا ہے اور اس علاقہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں اسے دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگيا ہے۔