یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پ
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر 19 مرتبہ حملے کئے
شیئرینگ :
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر 19 مرتبہ حملے کئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحین اوراس کے آلہ کاروں نے کل رات الجوف، مأرب، عمران اور حجه صوبوں پر درجنوں گولے داغے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے حملوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔