کورونا وائرس نے بیلجیم میں بھی 3019 افراد کو ہلاک کرڈالا
بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں
بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں
شیئرینگ :
بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں۔فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق بیلجیئم میں 496 نئی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ یہ اموات اسپتالوں اور بزرگوں کے کئیر سینٹرز میں ہوئیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ہلاک شدگان کی تعداد 2523 تھی جو آج بڑھ کر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3019 ہوگئی ہے۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 26667 تک پہنچ گئی ہے۔