تاریخ شائع کریں2024 28 December گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 662251

اردن: فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

غزہ میں صہیونی حکومت کے مسلسل مظالم کے بعد مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں
اردن: فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اردن میں عوام نے صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

غزہ میں صہیونی حکومت کے مسلسل مظالم کے بعد مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

اردن کے عوام نے دارالحکومت عمان میں مظاہرے کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اردن اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے میں شریک لوگ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے غنڈوں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں اور مقاومت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کررہے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbs5b08rhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ