افغانستان میں طالبان نے بینک ملازمین کو اغوا کرکے قتل کردیا
افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا ۔
طالبان دہشت گردوں نے صوبہ ہرات میں ملک کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا بعد ازاں ایک ویران جگہ سے پانچوں ملازمین کی تشدد زدہ لاشیں مل گئی ہیں
شیئرینگ :
افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا ۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبہ ہرات میں ملک کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا بعد ازاں ایک ویران جگہ سے پانچوں ملازمین کی تشدد زدہ لاشیں مل گئی ہیں۔ ہرات پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے ملازمین کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں ملازمین نے اپنی نقل و حرکت کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے۔