ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں منسوخ ہونا چاہئے
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے
شیئرینگ :
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اسلام آباد میں اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں منسوخ ہونا چاہئے تا کہ تہران، موثر انداز میں کورونا کا مقابلہ کر سکے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ اسلام آباد، جامع ایکشن پلان یا ایٹمی سمجھوتے کو گفتگو اور سفارتکاری کے ذریعے اختلافات کے حل کے لئے آئیڈیل سمجھتا ہے اور وہ اس کے تحفظ پر زور دیتا ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش کے نام ایک خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی تمام یکطرفہ پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ایران کے حفظان صحت کے نظام کے اندر سائنسی و میڈیکل صلاحیت موجود ہے تاہم امریکہ کی جانب سے دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان پر عائد پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکہ کی ٹرمپ حکومت، ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو یکطرفہ طور پر اس سمجھوتے سے باہر نکل گئی تھی اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں ۔