سعودی اتحاد ایک طرف تو جنگ بندی کے اعلان اور دوسری جانب بمباری کررہا ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 100 بار ح
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 100 بار حملے کئے۔
شیئرینگ :
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 100 بار حملے کئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف اور صوبہ مارب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ حملے کئے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد نے زمینی حملے بھی کئے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔