تاریخ شائع کریں2020 13 April گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 458676

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں خلیفہ حفتر کی فوج کے راکٹ حملے

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی سے موسوم ملیشیا نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر راکٹ حملہ کیا ہے۔
لیبیا کی قومی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ حفتر کی فورسز کے اس حملے میں ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس  میں خلیفہ حفتر کی فوج کے  راکٹ حملے
خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی سے موسوم ملیشیا نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر راکٹ حملہ کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق لیبیا کی قومی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ حفتر کی فورسز کے اس حملے میں ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
اُدھر قومی وفاقی حکومت کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ ملکی فورسز نے نیشل آرمی سے موسوم خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے دو ڈرون طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
لیبیا کے ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والی جھڑپوں میں خلیفہ حفتر ملیشیا کے سو سے زائد عناصر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں لیبیا کے شمالی شہر سِرت میں ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نیشل آرمی سے موسوم ملیشیا لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں برسوں سے ملک میں سرگرم عمل ہیں جنہیں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات  اور بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ خلیفہ حفتر نے چار اپریل دوہزار انیس کو اپنی ماتحت فورسز کو حکم دیا تھا کہ وہ دار الحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیں مگراب تک وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfecdjvw6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ