ایران نے پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کی تشخیص کا منفرد آلہ تیار کرلیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا منفرد آلہ تیار کرلیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا منفرد آلہ تیار کرلیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا منفرد آلہ تیار کرلیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آلہ متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ایئرپورٹ یا ٹریفک حکام کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینا کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اس منفرد آلہ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تشخيص کا آلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور اسٹیٹ آف دی آرٹ آلہ ہے جو کہ دنیا میں کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ مذکورہ آلہ کورونا سے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی آلہ کسی بھی ایسے علاقے کی نشاندہی بھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جہاں پر کورونا کی نمی موجود ہو۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ یہ منفرد آلہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور یہ آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس آلہ کا نام مستعان رکھا ہے اور یہ ایران کی ایک حیرت انگیز پیشرفت ہے جسے بقیۃ اللہ میڈیکل یونیورسٹی کے مخلص اور مؤمن رضاکاروں نے قوم کو تحفہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اور آلہ کے اسی فیصد تجربات درست ثابت ہوئے ہیں اور آئندہ اس میں کچھ تبدیلی کے ذریعہ تمام وائرسوں کی تشخيص ممکن ہوجائےگی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...