اسلامی جمہوریہ ایران کی سائبر اسپیس سپریم کونسل نے 24 دسمبر 2024ء کو واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹا دی جس کے بعد یہ دونوں پلیٹ فارمز صارفین کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سائبر اسپیس سپریم کونسل نے 24 دسمبر 2024ء کو واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
تقریب نیوز: تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سائبر اسپیس سپریم کونسل نے 24 دسمبر 2024ء کو فلٹرنگ ختم کرنے کے پہلے مرحلے میں واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹا دی جس کے بعد یہ دونوں پلیٹ فارمز صارفین کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔
اس فیصلے کے مطابق، یہ دونوں ایپلیکیشنز لگ بھگ 27 ماہ بعد دوبارہ ایرانی صارفین کے لیے دستیاب ہو گئی ہیں اور یہ فلٹرنگ ملک کے تمام موبائل آپریٹرز پر ختم کر دی گئی ہے۔