پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں اضافہ
دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور روز نئے کیسز اور اموات سامنے آ
دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور روز نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔
شیئرینگ :
دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور روز نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔
آج آنے والے نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 27 ہوگئی جبکہ اموات 134 تک پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ 2 روز سے ملک میں اموات کی شرح میں اچانک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور ایک روز میں 17 اموات تک ریکارڈ کی گئی ہیں، جو پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز مرنے والوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔
اسی طرح کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹ میں اضافے کو بھی بتایا جارہا ہے۔
تحریر جاری ہے
تاہم اس سب کے باوجود اپریل کا مہینہ پاکستانیوں کے لیے کورونا وائرس کے حساب سے کافی تشویش ناک دیکھا جارہا ہے کیونکہ اس ماہ کے صرف 17 دنوں میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اموات بھی 100 سے زائد ہوئی ہیں۔
یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن میں بھی 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔
جمعہ (17 اپریل کو) سامنے آنے والے کیسز کو دیکھیں تو صبح کے اوقات میں اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کیسز رپورٹ کیے گئے۔
اسلام آباد
سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت میں ان 9 کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 145 سے بڑھ کر 154 ہوگئی ہے۔