بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے
پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔
شیئرینگ :
پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔
بین الاقوامی خبررساں نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسوں اور آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت نے رواں برس 765 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...