تاریخ شائع کریں2020 16 July گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 469442

امام خامنہ ای کے ہوتے ہوئے دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

شیخ علی یاسین نے مزید کہا کہ جب تک ہم لوگوں کے پاس امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ جیسے رہبر موجود ہیں خداوند عالم کے لطف سے دشمن سے کبھی خوف نہیں کھائیں گے
امام خامنہ ای کے ہوتے ہوئے دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
علماء صور لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ تموز نے یہ واضح کر دیا کہ استقامتی محاذ غیر قابل نفوذ اور شکست قبول کرنے والا نہیں ہے۔

علماء صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی یاسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جنگ تموز نے یہ واضح کر دیا ہے کہ استقامتی محاذ غیر قابل نفوذ اور شکست قبول کرنے والا نہیں ہے اور استقامت کی موجودگی میں صیہونیستوں کو لبنان کے جنوب میں دوبارہ حملہ کرنے کی جرأت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسقامتی محاذ اپنے اسلحہ کے ذریعہ لبنان اور ملک کی اتحاد کی حفاظت کر رہی ہے اور دشمن کی بناوٹی طاقت کو سبھوں پر عیاں کر دیا ۔

علماء صور لبنان کے سربراہ نے لبنان میں امریکا کی فتنہ انگیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ ہم لوگ لا الہ الا اللہ کہتے ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ خدا زمین ہر ہو ۔ 

انہوں نے جنگ تموز میں امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای امام زمانہ (عج) کے نایب ہیں اور وہ حالات کو حکیمانہ طور پر تحقیق کر کے اپنا فیصلہ لیتے ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کے فرمان کی پیروی کرتے ہیں۔

شیخ علی یاسین نے مزید کہا کہ جب تک ہم لوگوں کے پاس امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ جیسے رہبر موجود ہیں خداوند عالم کے لطف سے دشمن سے کبھی خوف نہیں کھائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdci53a5rt1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ