متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادویات، طب اور کرونا سے متعلق تحقیق میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق تعاون کے لیے دونوں ممالک کے نمائندگان اور تجارتی وفود مقرر کیےجائیں گے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق کرونا ختم ہونے کے بعد امارات اور صہیونی حکومت کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے بعد دوطرفہ تعلقات میں گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر فلسطین سمیت پورے عالم اسلام میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مسلم دانشوروں نے متحدہ امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فلسطین کاز کے ساتھ غداری قرار دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjaxexouqeayz.3lfu.html