تاریخ شائع کریں2024 29 December گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 662439

ایران بھر میں 9 دی کی تقریبات اور ریلیاں

ملک بھر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے
ایران بھر میں 9 دی کی تقریبات اور ریلیاں
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 30 دسمبر (9 دے ماہ) کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی سامراجی عناصر خاص طور سے امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 دی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگيا ہے۔

تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رہنما خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اور ایران کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ 30 دسمبر2009  کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کی غیور، باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری، آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا. 
 
https://taghribnews.com/vdcjt8emhuqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ