یونسیف کا بچوں کے اسکول اور کالج کھولے جانے کی ضرورت پر زور
یونیسیف نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا کا بحران شروع ہونے سے اب تک ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے اسکول اور کالج تقریبا سات ماہ بند رہے ہیں جبکہ کم و بیش بحیرہ کارائیب کی بھی یہی صورت حال رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یونسیف نے دنیا میں ساٹھ کروڑ بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے اسکول اور کالج کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جنیوا میں ترجمان یونیسیف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگرچہ مختلف ملکوں کی حکومتیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت گیر اقدامات عمل میں لانے اور یا کورونا بندشوں میں نرمی کرنے کے بارے میں دو راہے پر کھڑی ہیں تاہم اسکولوں میں تعطیل کورونا بندشوں کا آخری مرحلہ اور اسکول کھولنا کورونا بندشوں میں نرمی کا پہلا مرحلہ ہونا چاہئے۔
یونیسیف نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا کا بحران شروع ہونے سے اب تک ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے اسکول اور کالج تقریبا سات ماہ بند رہے ہیں جبکہ کم و بیش بحیرہ کارائیب کی بھی یہی صورت حال رہی ہے۔ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں بھی چالیس فیصد اسکول جانے کی عمر کے بچے، تعلیم کے حصول سے محروم رہے ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ آنلائن تعلیم، دنیا میں ایک تہائی اسکولی بچوں کی دسترس میں نہیں ہے۔