تاریخ شائع کریں2025 6 April گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 672780

نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے

امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہوکر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔
نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہوکر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو  بہت ہی المناک ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مظلوم کی آہ عرش ہلا دیتی ہے، اللہ کو ہماری بے حسی پر جلال آگیا تو پھر ہم بھی نہیں بچیں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائیں اور امت کو ایک پیج پر لاکر او آئی سی اس حوالے سے لائحہ عمل دے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کا کردار شرمناک ہے، کہ وہ مظلوموں کی مدد کی بجائے ظالموں کی صفوں میں کھڑے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjo8emyuqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ