"ییل یونیورسٹی" کے لا کالج کی محقق "حلیہ دوطاقی" نے، جنہیں فلسطین حامی گروہ "صامدون" کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کو مغربی ایشیا میں ایک وسیع جنگ میں کھینچ رہا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ییل یونیورسٹی نے یوم القدس کو، انہیں فلسطین کی حمایت اور صیہونی وحشیانہ حملوں کے خلاف تقریر کرنے کی برطرف کردیا ہے۔
انہوں نے حالات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ عالمی جنگ میں بھی ملوث ہے اور اپنے محاذ پر بھی نقد کرنے والوں کو پرتشدد انداز میں سرکوب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی، یمن پر بمباری اور شام میں اپنے پراکسی گروہوں کی حمایت اور ایران کو روزانہ کی بنیاد پر دھمکانے کا مقصد صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
حلیہ دوطاقی نے یہ سوال اٹھایا کہ اب باقی دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ مغربی نظام کا ساتھ دینا چاہیے کہ جس کی کمان صیہونی حامی امریکہ کے ہاتھوں میں ہے یا پھر عالمی جنوب کی اکثریت میں شامل ہوگا جس کی قیادت مظلوم اور ستم رسیدہ ممالک صیہونی مظالم اور عالمی سامراج کے خلاف مورچہ سنبھال کر، کر رہے ہیں؟