تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 513558

طالبان کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال کرنے کی افغان صدر کی درخواست مسترد

وہ بتائے کہ کس مقام سے پاکستان سے طالبان عناصر افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ اس جگہ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں‘۔
طالبان کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال کرنے کی افغان صدر کی درخواست مسترد
اسلام آباد نے طالبان گروہ کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال کرنے کے بارے میں افغان صدر کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’الزام لگایا گیا ہے کہ طالبان عناصر پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ ہم نے بھی افغانستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ کس مقام سے پاکستان سے طالبان عناصر افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ اس جگہ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت افغانستان نے ہم سے درخواست کی ہے کہ ہم طالبان گروہ کے ساتھ تعاون کرنے والے گروہوں اور پاکستان میں مقیم طالبان کمانڈروں کے خلاف فوجی کاروائی کریں تاہم ہمارا موقف مکمل واضح ہے اور ہم ہر کام کر سکتے ہیں مگر طالبان کے خلاف فوجی کاروائی نہیں کریں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ افغانستان کے نصف سے زائد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے اس لئے اس گروہ کو اب پاکستان کی سرزمین کے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کابل نے بارہا الزام عائد کیا ہے کہ اسلام اباد طالبان گروہ کی فوجی و مالی مدد کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnw9n7ak9qn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ