تاریخ شائع کریں2021 31 October گھنٹہ 11:31
خبر کا کوڈ : 524946

اعلان بالفور فلسطینیوں سے برطانوی حکومت کی سب سے بڑی خیانت تھی

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضے اور اس اقدام کے پس پردہ عوامل میں اعلان بالفور جو برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا۔ برطانیہ اور یہودیوں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے یہ اعلامیہ سرزمین فلسطین پر یہودیوں کے آباد ہونے کا موجب بنا اور اس وقت سے لیکر آج تک اس منحوس معاہدے کے نتائج فلسطین کی ملت بھگت رہی ہے۔
اعلان بالفور فلسطینیوں سے برطانوی حکومت کی سب سے بڑی خیانت تھی
کراچی ( ) سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس اور آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری نے کہا ہے کہ دو نومبر ۱۹۱۷ تاریخ کا سیاہ دن ہے جس دن فلسطین کے عوام کے ساتھ سب سے بڑی خیانت اعلان بالفور کی صورت میں سامنے آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضے اور اس اقدام کے پس پردہ عوامل میں اعلان بالفور جو برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا۔ برطانیہ اور یہودیوں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے یہ اعلامیہ سرزمین فلسطین پر یہودیوں کے آباد ہونے کا موجب بنا اور اس وقت سے لیکر آج تک اس منحوس معاہدے کے نتائج فلسطین کی ملت بھگت رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس اعلامیہ کو سو سال ہو چکے ہیں اور فلسطین کے عوام سو سال سے صہیونی مظالم کا شکار ہیں۔ برطانیہ کی استعماری اور مجرم حکومت کو چاہیے کہ اس معاہدے کے جاری کرنے پر معافی مانگے۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نومبر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے آگہی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے تا کہ عالمی طاقتوں کے سیاہ کرتوت سے پردہ ہٹایا جائے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی رہنما عابد علی اقوام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ورکنگ کمیٹی کے رکن قاسم خان بھی موجود تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjxxeimuqe8hz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ