ایران کی مسلح افواج کی فوجی مشقیں اپنے اہداف کی تکمیل کے ساتھ ختم
ذوالفقار 1400 کے نام سے منعقد ہونے والی ان فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بری فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی افسران، خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی چیئرمین جنرل حسین حسنی سعدی نیز اس ہیڈکوارٹر کے دفاعی ماہرین، بری، بحری اور فضائی افواج کے کمانڈروں اور فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔
شیئرینگ :
ایران کی مسلح افواج کی فوجی مشقیں اپنے اہداف کی تکمیل کے ساتھ ختم ہوگئی ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں بحریہ کے سرفیس اور انڈر سرفیس جہازوں اور آبدوزوں نیز مکمل طور سے ایرانی ماہرین کے تیار کردہ تباہ کن بحری جہاز دنا نے بھی حصہ لیا۔
ذوالفقار 1400 کے نام سے منعقد ہونے والی ان فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بری فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی افسران، خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی چیئرمین جنرل حسین حسنی سعدی نیز اس ہیڈکوارٹر کے دفاعی ماہرین، بری، بحری اور فضائی افواج کے کمانڈروں اور فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ایک بحری پریڈ بھی منعقد کی گئی جس میں بحریہ کے مختلف بیڑوں اور آبدوزوں نے حصہ لیا۔ اس پریڈ میں ایران کے اندر تیار ہونے والے ، جنگی بحری جہاز دنا اور دوسرے جنگی بحری جہازوں، توپ بردار کشتیوں اور مختلف آبدوزوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر سہند نامی جنگی بحری جہاز کے عرشے پر کھڑے ایرانی فوج کے کمانڈروں نے پریڈ کی سلامی لی۔فضائیہ کے ایف فور اور میراج جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ ایف تھری پی جاسوس طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی اس پریڈ میں شریک تھے۔
ایرانی فوج کے کمانڈر، جنرل عبدالرحیم موسوی نے ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں کے دوران فوج کے مختلف دستوں اور یونٹوں کے درمیاں گہری ہم آہنگی کا مشاہدہ کیا گیا۔انہوں نے ڈرون طیاروں اور سسٹموں کے استعمال نیز فوج کے مختلف دستوں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور یکجہتی کو ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کی نمایاں خصوصیات قرار دیا۔ ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ حالیہ فوجی مشقوں کے دوران ڈرون طیاروں اور اسمارٹ بموں کا بھی بڑے پیمانے پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔