تاریخ شائع کریں2021 12 November گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 526465

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو روایتی اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ تعلقات میں بہتری دوطرفہ تعلقات کی بھرپور ترقی کا باعث بنے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کو مثبت قدم قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ ہونے  والی ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پیشرفت کا باعث بنے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو روایتی اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ تعلقات میں بہتری دوطرفہ تعلقات کی بھرپور ترقی کا باعث بنے گی۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان بعض ایگزیکٹو مسائل کے حل کو تجارتی تعلقات میں سہولت اور ترقی کا باعث قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں حکومتوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی تعلقات کے سائے میں پیدا ہونے والے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین موجودہ مسائل کا جائزہ  لے کر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی کوششں کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch--nmm23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ