تاریخ شائع کریں2021 7 December گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 529794

تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا

 یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز قومی یوم طلباء کی مناسبت سے شریف یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر رئیسی نے کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت اچھی حالت میں ہے اور تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت اچھی حالت میں ہے اور تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز قومی یوم طلباء کی مناسبت سے شریف یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 صدر رئیسی نے کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت اچھی حالت میں ہے اور تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے ملکی پیداوار سے حکومت کی حمایت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ہم کسی بھی سرکاری کمپنی کو ایسی اشیاء درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جن اشیاء کی طرح اور مناسب معیار کے ساتھ ملک میں موجود ہوئے۔

ایرانی صدر نے ویانا مذاکرات اور جابرانہ پابندیوں کو ہٹانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ کرنسی کی قیمت کو بڑھانے کی کچھ کوششوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم معیشت، روٹی اور لوگوں کے دسترخوان کو مذاکرات سے نہیں جوڑیں گے۔

13 ویں ایرانی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ کچھ لوگ اندرون اور کچھ بیرون ملک سائبر اسپیس اور حقیقی زندگی میں کرنسی کی قیمت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

رئیسی نے یقین دلایا کہ ملک میں کرنسی کے ذخائر اچھی حالت میں ہیں اور حکومت کے ابتدائی دنوں کے برعکس؛ ہم کرنسی کی صورتحال سے پریشان نہیں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf11dtjw6d0ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ