پڑوسی ممالک ایران کی زرعی اور صنعتی مصنوعات کے خواہاں ہیں
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ کو ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ "جوادی آملی" سے ایک ملاقات میں عوام کے معاشی مسائل میں کمی آنے کی حکومت کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ان مسائل میں کمی لانی ہوگی۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بین الاقوامی تعلقات میں اضافے اور بہتری کی ضرورت پر روز دیتے ہوئے کہا کہ تیرہویں حکومت کی پالیسی کی بنیاد دنیا بالخصوص پڑوسی ممالک سے تعاون پر ہے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ کو ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ "جوادی آملی" سے ایک ملاقات میں عوام کے معاشی مسائل میں کمی آنے کی حکومت کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ان مسائل میں کمی لانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیرہویں حکومت کے بروئے کار آنے کے چند مہینوں میں ہمسایہ ممالک سے برآمدات میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پڑوسی ممالک ایران کی زرعی اور صنعتی مصنوعات کے خواہاں ہیں تا ہم صرف انہیں صحیح طریقے سے پیش کیا جانا ہوگا۔
انہوں نے حالی مہینوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر عوام کی ویکسینیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں حکومت کے بر سر کار آنے کے آغاز سے یومیہ 700 خاندانوں کے دل میں اپنے عزیروں کے انتقال کی داغ پڑ جاتی تھی تا ہم اب ویکسینیشن سے صورتحال میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں ملک کے حالات میں بہتری کے ساتھ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں نے فزیکل طور اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر نے اس سے پہلے دیگر ایرانی مذہبی رہنماوں بشمول آیت اللہ "نوری ہمدانی" اور "سبحانی" سے بھی ملاقاتیںکی تھیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ رئیسی، اپنے صوبائی دوروں کے سلسلے میں کل بروز جمعرت کو قم کے دورے پر پہنچ گئے۔