صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ فوج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 فوجی سڑک حادثے میں، 6 فوجی بیماری کی وجہ سے، دو فوجی دوسرے حادثے میں جس کی تفصیلات کی جانب اشارہ نہیں کیا گیا ہے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
شیئرینگ :
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال مختلف حادثوں میں 31 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے افرادی قوت کے محکمہ نے 2021 کی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 11 فوجیوں نے خودکشی کر لی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مختلف حادثوں میں جس میں خودکشی، بیماری اور فوجی آپریشنز شامل ہیں، 31 فوجیوں نے اپنی جان گنوا دی۔
صیہونی اخبار یسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ فوج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 فوجی سڑک حادثے میں، 6 فوجی بیماری کی وجہ سے، دو فوجی دوسرے حادثے میں جس کی تفصیلات کی جانب اشارہ نہیں کیا گیا ہے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
رای الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایک فوج، غلطی سے چلنے والی اپنی ہی گولی سے ہلاک ہوا جبکہ ایک فوجی غزہ سے فائر ہونے والے اینٹی ٹینک راکٹ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں 11 فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2020 میں یہ تعداد 9 تھی۔