اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی زندگی و سیرت سے متعلق کتابوں کا تعارف کرایا گیا
کتاب ’’فرازھای از سخنان حضرت فاطمہ(س)‘‘ کو محمد حکیمی نے تألیف کیا ہے اس کتاب میں خاتون جنت حضرت فاطمہ (س) کے سنہری فرامین کو عربی اور فارسی میں ذکر کرنے کے ساتھ ان کی مختصر تشریح و تفسیر بھی کی گئی ہے۔
شیئرینگ :
حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے دختر پیغمبر اسلام(ص) حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر حضرت فاطمہ زہراء(س) کی زندگی و سیرت سے متعلق کتابوں کا تعارف کرایا گیا۔
’’فاطمہ زہرا مام پدر‘‘،’’فرازھایی از سخنان حضرت فاطمہ(س)‘‘ اور’’سیرہ و اخلاق پیغمبر و حضرت فاطمہ(ص)‘‘ وہ جملہ کتابیں ہیں جنہیں حضرت فاطمہ (س) کے موضوع پر تحریر کیا گیا ہے۔
’’ فاطمہ زہرا مام پدر‘‘ عالم اسلام کی عظیم خاتون جنت کی زندگی پر لکھی گئی ایسی کتاب ہے جس میں آیات قرآن اور روایات کی بنیاد پر حضرت زہراء(س) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت،فضائل ،شوہر کی اطاعت اور تربیت اولاد،انصاف پسندی اور ظلم کے خلاف آواز بلندکرنا حضرت زہراء(س) کے مصائب اور آپ(س) کی عبادت کا پہلو وغیرہ یہ سب فاطمی مکتب کے مظاہر اورانسان کامل بننے کے نمونے ہیں جنہیں اس کتاب میں جمع آوری کیا گیا ہے۔
اس کتاب کو آیت اللہ سید فاضل حسینی میلانی نے تحریرکیا ہے اور محترمہ منیرہ زیبائی نے اسے فارسی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔
کتاب ’’فرازھای از سخنان حضرت فاطمہ(س)‘‘ کو محمد حکیمی نے تألیف کیا ہے اس کتاب میں خاتون جنت حضرت فاطمہ (س) کے سنہری فرامین کو عربی اور فارسی میں ذکر کرنے کے ساتھ ان کی مختصر تشریح و تفسیر بھی کی گئی ہے۔
ان فرامین کو مختلف موضوعات پر جیسے عرفا کی ضرورت، خاندان پیغمبر(ص) کی ذمہ داری،دعا اور ذکر کی اہمیت اورعمل میں اخلاص وغیرہ پر ترتیب دیا کیا گیا ہے۔
نہایت گرانقدر اور قیمتی مباحث کا مجموعہ کتاب راہ روشن کی صورت میں جو کہ ’’ المحجة البیضاء فی تهذیب الاحیاء‘‘ کا ترجمہ ہے جسے مرحوم محسن فیض کاشانی نے تحریر فرمایا تھا، ایک ایسی کتاب ہے جو کہ آیات، روایات، نصائح،عبرتوں اورصحیح و معتبر اسلامی روایات کا مجموعہ ہے اسے قارئین کے لئے آسان بنانے کے مقصد سے موضوعی صورت میں ’’ سیرہ و اخلاق پیامبر و فاطمہ زہراء‘‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے ، تاکہ قارئین جس موضوع پر مطالعہ کرنا چا ہیں آسانی سے اس کتاب میں تلاش کر سکیں۔