تاریخ شائع کریں2022 10 February گھنٹہ 22:57
خبر کا کوڈ : 538127

یمنی فوج کا سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے جمعرات کو جنوبی سعودی عرب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حملے کئے ہیں-
یمنی فوج کا سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے
یمنی فوج نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے جمعرات کو جنوبی سعودی عرب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حملے کئے ہیں-

یہ حملے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت اور اس ملک کے مکمل محاصرے کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔

اس ڈرون حملےمیں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 گذشتہ ہفتے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ، طوفان یمن تین، فوجی آپریشن میں ابوظہبی کے اسٹریٹیجک اہداف کو ذوالفقار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات جب تک ملک کے خلاف جارحیت میں شامل رہے گا اس وقت تک غیرمحفوظ رہے گا ۔یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے زیادہ تر حملے ابہاء بین الاقوامی ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے ملک خالد ایئربیس سے انجام دیئے جاتے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcf0cdtew6dmya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ