تاریخ شائع کریں2022 25 February گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 539929

پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو مذاکرات بھی ختم ہوجائیں گے

یوکرین میں جنگ اور روس کے فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی متحارب فریقوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی دعوت دیتا ہے-
پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو مذاکرات بھی ختم ہوجائیں گے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات نے علاقے کی صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور ممکن ہے کہ حالات اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہو جائیں۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز کے خطبوں کے دوران یوکرین میں جنگ اور روس کے فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی متحارب فریقوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی دعوت دیتا ہے-

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یوکرین پر روس کے حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی سرکردگی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات نے خطے کی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ بنادیا ہے اور ممکن ہے کہ امریکی اور مغربی ملکوں کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات اس سے بھی بدتر ہوجائیں-

تہران کے خطیب جمعہ نے دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکا کی مداخلتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روس کے فوجی آپریشن کے دوران یورپی ممالک مسلسل جنگ کا نقارہ بجا رہے ہیں اور جنگ کے شعلوں میں مسلسل تیل چھڑک رہے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہے کہ دونوں فریقوں کو صبر سے کام لینا چاہئے اور جنگ کو روکنے کے لئے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آ جانا چاہئے-

انہوں نے ویانا مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم ایرانی عوام کی ہمدرد ہے اور اس کی پوری کوشش ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو مذاکرات بھی ختم ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9nyak9wy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ